ٹنڈوآدم :بازاروں ،شاہراہوں پرقائم تجاوزات مسمار،سامان ضبط
ٹنڈوآدم (نمائندہ دنیا) ضلع انتظامیہ تجاوزات کے خلاف حرکت میں آگئی ، اسسٹنٹ کمشنر حنین طارق شاہانی، مختیارکار امام الدین لاڑک۔۔۔۔۔
چیف میونسپل آفیسر، انکروچمنٹ انچارج ودیگر افسران نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ محمدی چوک،شاہی بازار،بمبئی بازار،ایم اے جناح روڈ ،کھجور مارکیٹ ،چھتری چوک سمیت دیگر علاقوں میں دکانداروں کی جانب سے حدود سے تجاوز کرنے ،فٹ پاتھوں پر قائم ٹھیلے ، تخت، چھپرے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر کے سامان ضبط کرلیا۔ اس دوران دکانداروں کی جانب سے عملے سے تلخ کلامی اور کشیدگی دیکھنے میں آئی، لیکن پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باعث صورتحال قابو میں رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر حنین شاہانی ، مختیارکارامام الدین لاڑک نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں جاری ہے ، عوامی گزرگاہوں اور سرکاری راستوں پر قائم تجاوزات کو فوری ختم کردیا جائے گا۔ تجاوزات کے خلاف کاروائی بلا امتیاز جاری رکھی جا ئے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments