امتناع منشیات کیس،ملزمہ نتاشہ کی بریت کاتفصیلی فیصلہ جاری

امتناع منشیات کیس،ملزمہ نتاشہ کی بریت کاتفصیلی فیصلہ جاری

امتناع منشیات کیس،ملزمہ نتاشہ کی بریت کاتفصیلی فیصلہ جاری پولیس حکام شواہد کی چین آف کسٹڈی برقرار رکھنے میں ناکام رہے ،تحریری فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف امتناعِ منشیات کے مقدمے میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس تفتیش اور شواہد کے حصول میں نقائص کی نشاندہی کردی، عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا الزام شک سے بالاتر ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ تحریری فیصلے کے مطابق پولیس حکام شواہد کی چین آف کسٹڈی برقرار رکھنے میں ناکام رہے ، جبکہ استغاثہ کے پیش کردہ دستاویزی شواہد اور بیانات میں بھی تضاد موجود ہے ۔

عدالت نے قرار دیا کہ قانون کا طے شدہ اصول ہے کہ استغاثہ کو اپنا مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کرنا ہوتا ہے ۔تحریری فیصلے کے مطابق ملزمہ نتاشہ کا 19 اگست 2024 کو میڈیکل معائنہ کیا گیا، معائنے کے دوران خاتون میڈیکو لیگل افسر نے خون اور دیگر نمونے حاصل کرکے پولیس کے حوالے کیے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ اے ایس آئی رضوان نے تسلیم کیا کہ نمونوں کی انٹری روزنامچے میں نہیں کی گئی۔ پولیس اہلکار کا دفعہ 161 کا بیان مقدمہ درج ہونے کے 80 روز بعد ریکارڈ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق گواہ نے اپنے بیان میں بھی واضح نہیں کیا کہ نمونے سیل شدہ حالت میں تھے یا نہیں۔ سب انسپکٹر اشرف نے تسلیم کیا کہ کیس پراپرٹی مال خانے میں جمع کرانے کی انٹری رجسٹر میں درج نہیں کی گئی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا الزام ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...