ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کی ہلاکت،ایس ایچ اومعطل
ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کی ہلاکت،ایس ایچ اومعطلایس ایس پی ویسٹ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) منگھوپیر میں گھر کے اندر دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے ایس ایچ او کو منگھوپیر راجا ذوالفقار حیدر کو معطل کیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او منگھوپیر کو جرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔واضح رہے کہ دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا میت کے ہمراہ منگھوپیر تھانے کے باہر گزشتہ روز سے احتجاج بھی جاری ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔خصوصی ٹیم کی سربراہی ایس ڈی پی او منگھوپیر کریں گے ۔ ٹیم میں ایس ڈی پی او سرجانی، ڈی ایس پی سرجانی، ایس ایچ اوز پاکستان بازار، پیرآباد، اورنگی، ضلعی ٹیکنیکل ٹیم اور دیگر افسران شامل ہیں۔خصوصی ٹیم مقتول روشم ولد روئیداد حسین کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے گی۔ ٹیم کو مقدمے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے مکمل کرنے ، ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments