نشے کے عادی پولیس افسران ،اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

نشے کے عادی پولیس افسران ،اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایس ایس پی میرپور خاص ساجد امیر نے اسکریننگ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدیملوث اہلکاروں کو پہلے مرحلے میں وارننگ، خلاف ورزی پرتنخواہ بند، برطرفی کا سامنا ہوگا

 میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص پولیس میں گٹکا، ماوا، مین پوری اور دیگر منشیات استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ۔ ایس ایس پی میرپورخاص ساجد امیر سدوزئی نے منشیات استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی افسران و اہلکاروں کے جسمانی معائنے کے ساتھ پیشاب اور خون کے ٹیسٹ بھی کرائے گی۔ جبکہ منشیات کے استعمال میں ملوث اہلکاروں کو پہلے مرحلے میں وارننگ اور دوبارہ خلاف ورزی پر تنخواہ بند کرنے سمیت ملازمت سے برطرفی تک کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

کمیٹی میں اے ایس پی عبدالرب شاہ، پولیس ڈسپنسری کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعد، اے ایس آئی فیروز اور ہیڈ کانسٹیبل یونس شامل ہیں، جسے ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع بھر میں منشیات استعمال کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کرکے ان کی باقاعدہ اسکریننگ کی جائے ۔ ایس ایس پی کے احکامات کے مطابق اسکریننگ کا آغاز کل سے ہوگا جو 21 ستمبر تک ضلع کے دیگر تھانوں اور پولیس دفاتر میں مرحلہ وار جاری رہے گی۔ ایس ایس پی میر پور خاص ساجد امیر سدوزئی نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے استعمال میں ملوث اہلکاروں کو ابتدائی طور پر وارننگ دی جائے گی ، تاہم وارننگ کے باوجود منشیات کا استعمال ترک نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تنخواہ روکنے اور ملازمت سے برطرفی سمیت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...