شہید بینظیرآباد:انٹر پری میڈیکل،انجینئرنگ کے نتائج جاری
28,799امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ، 28,755 نے امتحانات میں شرکت کی پری میڈیکل میں 87.39، انجینئرنگ میں 84.37 فیصد کامیاب قرار پائے
نوابشاہ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026ء کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نتائج کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہ محمد فاروق راشدی کی منظوری سے جاری کیے گئے ۔ پری میڈیکل گروپ کے امتحان میں مجموعی طور پر 28,799 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ، جن میں سے 28,755 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ، جبکہ مجموعی طور پر 87.39 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ میں 10,567 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ، جن میں سے 10,370 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 84.37 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ بورڈ کی جانب سے دونوں گروپس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں۔ پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار نے 1100 میں سے 981 نمبر حاصل کرکے A-1 گریڈ حاصل کیا، جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پری انجینئرنگ گروپ میں بھی پوزیشن ہولڈرز نے بہترین نتائج حاصل کیے ، جن میں 1100 میں سے 962، 960 اور 957 نمبر حاصل کرنے والے امیدوار شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments