حیدرآباد:واسا ملازمین کامطالبات کیلئے 67ویں دن بھی احتجاج

حیدرآباد:واسا ملازمین کامطالبات کیلئے 67ویں دن بھی احتجاج

20ماہ کی تنخواہیں، پنشن نہ ملنے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے من پسند افراد کو ہر ماہ تمام مراعات دی جارہیں، وزیراعلیٰ نوٹس لیں،ذاکر ، ندیم ودیگر

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے واسا ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے 67ویں دن بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ذاکر اﷲ، محمد ندیم، شاہد خان، جاوید بھٹی اور دیگر نے کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 ماہ کی تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں سی ای او، فنانس افسر اور من پسند اسٹاف کو ہر ماہ تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں اور تمام مراعات بھی دی جا رہی ہیں، لیکن چھوٹے ملازمین کے لیے تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن کی رقم ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں، جو مزدور دشمنی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے ہر ماہ کروڑوں روپے کی وصولی ہونے کے باوجود چھوٹے ملازمین اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر بقایا تنخواہیں اور پنشن جلد ادا کی جائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...