میرپورخاص:ڈکیتی، فائرنگ کیس میں 2مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزا

میرپورخاص:ڈکیتی، فائرنگ کیس میں 2مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزا

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج-II میرپورخاص محمد اکمل کی عدالت نے کوٹ غلام محمد تھانے میں درج ڈکیتی، فائرنگ اور زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے۔۔۔

 دو مجرموں فدا محمد اور احمد نونانی کو دفعہ 394کے تحت 10،10 سال قید با مشقت، دفعہ 397 کے تحت 7،7 سال قید اور دفعہ 398 کے تحت بھی 7،7 سال قید با مشقت کی سزا سنادی۔ فیصلے کے مطابق دفعہ 337-D کے تحت دونوں مجرموں کو 10،10 سال قید با مشقت کے ساتھ زخمی محمد عمر کو 64 لاکھ 50 ہزار 796 روپے فی مجرم بطور ارش ادا کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ دفعہ 337-F(vi) کے تحت 7،7 سال قید با مشقت اور زخمی کے علاج کے اخراجات کی مد میں 5 لاکھ روپے فی ملزم مجرم دامان ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...