خاتون کے قتل کا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹر کے علاقے میں فائرنگ کرکے ماں کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز سٹی ٹاور کے قریب گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ گل اندام زوجہ رواج الدین جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی 9 سالہ نسرین زخمی ہوئی تھی۔پولیس نے زخمی بچی کے بیان اور جدید تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے فوری کارروائی کی۔پولیس نے کارروائی کرکے مرکزی ملزم فہیم اقبالی کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔پولیس نے واقعے کے محرکات اور دیگر اہم پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments