ملزم کونین شاہ نے پروفیسر عارف سے معافی مانگ لی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، جس میں ملزم کونین شاہ نے پروفیسر عارف خان ساقی سے ملاقات کرکے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کونین شاہ نے گزشتہ شب اپنے سسر کے ہمراہ پروفیسر عارف ساقی کے گھر جا کر ملاقات کی۔ پروفیسر عارف خان ساقی نے معافی مانگنے پر ملزم کونین شاہ کو معاف کر دیا۔پروفیسر عارف خان ساقی کے مطابق کونین علی شاہ کے والد بھی وقتاً فوقتاً گھر تشریف لاتے رہے ہیں، تاہم اب صلح ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بھتیجے کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کر دیا گیا۔سندھ گرین ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے کا جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر پر شدید تشدد، لہولہان کردیا۔واضح رہے کہ تشدد کیس کا ملزم کونین شاہ عدالت سے ضمانت پر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments