پولیس پر تشدد کے کیس میں وکیل کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ میں پولیس پر تشدد اور ملزم کو فرار کروانے کے کیس میں وکیل غلام اکبر جتوئی کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments