اندرون سندھ:فائرنگ، حادثات میں 2جاں بحق،تاجر کی لاش ملی

اندرون سندھ:فائرنگ، حادثات میں 2جاں بحق،تاجر کی لاش ملی

گاؤں دریا خان میں شفیق راجپرنے اہلیہ نوابزادی کو گولیاں مار کر خود کو بھی زخمی کرلیاقومی شاہراہ، مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا

محراب پور،کنڈیارو،پڈعیدن، پنگریو (نمائندگان دنیا) اندرون سندھ مختلف شہروں میں فائرنگ واقعات و ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ، جبکہ تاجر کی لاش ملی۔ پڈعیدن کے قریب گاؤں دریا خان جمڑو راجپر میں شفیق احمد راجپر نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ مسماۃ نواب زادی کو گولیاں مار کر قتل کردیا، جبکہ خود کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پڈعیدن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے قتل ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی کو تشویشناک حالت میں پڈعیدن اسپتال منتقل کر دیا۔ محراب پور تھانے کی حدود پیروسن لنک روڈ پر کاٹن فیکٹری کے قریب لانگڑجی نہر سے خشک میوہ جات کے تاجر اختر پٹھان کی لاش ملی۔

واقعہ کے خلاف مقتول کے ورثا اور پٹھان برادری نے قاتل کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا۔ ادھر کوٹ لالو تھانے کی حدود گاؤں وسطڑو میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈے ، اینٹیں لگنے سے جلال سولنگی جاں بحق ، متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شعیب علی تگڑ، کوئٹہ گلاب ہوٹل کے سامنے ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینر ،مہران ہائی وے پر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پنگریو میں ملاح محلے کا رہائشی 35 سالہ گل حسن ملاح شادی اسمال واہ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...