کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں،ہیر سوہو
صحافی ہمیشہ بہادر اور بے خوف رہے ہیں، تاہم اب صحافت میں اس کا فقدان نظر آ رہا نیشنل پریس کلب سجاول کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرینگے ، دورے پرگفتگو
سجاول (نامہ نگار) رکن سندھ اسمبلی اور سندھ حکومت کی ترجمان ہیر اسماعیل سوہو نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب سجاول کا دورہ کیا، جہاں پریس کلب کے صدر حافظ سعداللہ میمن اور صحافیوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیر سوہو نے کہا کہ حق کو حق نہ کہا جائے ، مسائل کو اجاگر نہ کیا جائے اور صحافی سیاست سے متاثر ہوں تو یہ صحافت نہیں ہے ، صحافی ہمیشہ بہادر اور بے خوف رہے ہیں، تاہم اب صحافت میں اس کا فقدان نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا جس طرح سیاستدانوں یا بیوروکریٹس میں سے کسی ایک کی کرپشن کا الزام پورے طبقے پر عائد کر دیا جاتا ہے ، اسی طرح صحافت میں بھی چند افراد کے غلط عمل کی وجہ سے پوری صحافتی برادری متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا سندھ کے ضلعی سطح کے پریس کلبوں کو گرانٹ کے معاملے میں نظرانداز کیا جاتا ہے ، بڑے شہروں کے پریس کلبوں کو کروڑوں روپے کی گرانٹس دی جاتی ہیں، جبکہ ضلعی پریس کلبوں کو لاکھوں روپے دے کر جان چھڑانا مناسب نہیں، جو ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے ۔ نیشنل پریس کلب سجاول کی تعمیر و مرمت کے لیے جو ضروریات ہیں انہیں پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہیر سوہو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، اس موقع پر نیشنل پریس کلب سجاول کے صدر حافظ سعداللہ میمن و دیگر صحافیوں ہیر سوہو کوپریس کلب کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments