کندھکوٹ:مسلح افراد کے حملے میں ریٹائر پولیس اہلکار جاں بحق
کندھ کوٹ (نامہ نگار) کندھ کوٹ کے قریب چاکر آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک ماہ قبل ریٹائر ہونے والے پولیس اہلکار ظفر سنجرانی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ورثا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ مقتول ظفر کے ورثا کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں بھنگوار برادری کے 3 افراد مارے گئے تھے جس کا الزام ہم پر لگایا گیا تھا، اسی بنا پر ہمارے پیارے کو بے گناہ قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ایس ایس پی کندھ کوٹ محمد مراد گھانگھرو کی قیادت میں کچے میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا، تاہم ملزمان گھر خالی کر کے فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments