بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ پر تقریبات کا انعقاد

بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ پر تقریبات کا انعقاد

نوڈیرو ہاؤس میں تقریب میں فریال تالپور، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ودیگر شریککیک کاٹے گئے ،چیئرمین پیپلز پارٹی کی درازی عمر ، صحت و سلامتی کے لئے دعائیں

نوڈیرو ، لاڑکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص (نمائندہ دنیا، بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی صدر خواتین ونگ و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو، نظیر بگھیو، اعجاز احمد لغاری، سید ارشد راشدی، محمد انور بڑو، زاہد جلبانی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی سٹی کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو میموریل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں بلاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال سمیت پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دوسری جانب ایم پی اے سہیل انور سیال، ان کے بھائی طارق انور سیال اور دڑی ٹاؤن کے چیئرمین شاہ رخ انور سیال کی جانب سے بھی سیال ہاؤس میں تقریب منعقد کی گئی۔ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کی جانب سے سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سندھ، ڈویژن اور ضلع کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ میرپورخاص میں صدر کلچر ونگ دانش آرائیں و لیڈیز ونگ کی جانب سے سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جنرل سیکریٹری جنید بلند، سٹی صدر پیر عزت شاہ جیلانی، کلچر ونگ ڈویژنل صدر پیر مزمل سرہندی، میئر میرپورخاص کے فرزند عبدالمنان غوری بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کی صحت و سلامتی اور کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...