ایس ایس پی ساؤتھ کا پولیو کیمپس کا دورہ،500سے زائد افسران و اہلکار تعینات
کراچی (این این آئی) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے ہمراہ انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر مختلف پولیو کیمپس کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے پولیو ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مختلف پولیو کیمپس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ پولیو ورکرز سے بھی ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی کے لیے وضع کردہ ایس او پیز سے آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے 500 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے موٹر سائیکل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ساؤتھ نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں اور ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے اور تمام اہلکار دورانِ ڈیوٹی مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں، تاکہ پولیو ورکرز بلاخوف و خطر اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں اور مہم کامیابی سے مکمل ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments