کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا فیصلہ

کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا فیصلہ

کراچی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ادارے کے مالی ڈھانچے کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے ۔ ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے اجلاس کے دوران کہا کہ ادارے کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لئے کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل زیرِ غور ہے ۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن کو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، موجودہ ملازمین کی تنخواہوں اور مختلف ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی کے لئے مختص کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...