بلاول بھٹو ملک کامستقبل،اگلے وزیراعظم،ناصرشاہ
کم عمری میں ہی قومی سیاست میں فعال کردار ادا کرکے صلاحیتوں کا لوہا منوایا وزیر بلدیات کی سالگرہ کی مبارکباد،صحت، کامیابی اور درازی عمر کے لیے دعا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو بیان میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، کامیابی اور درازی عمر کے لیے دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں ہی قومی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور نوجوانی میں ملک کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ نسل کی قیادت کر رہے ہیں اور ملک کے سیاسی مستقبل میں ان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور نوجوان رہنما نہ صرف قومی سیاست میں اپنی شناخت بنائی بلکہ وزارت خارجہ کے دور میں دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، جو ان کے سیاسی کردار اور سفارتی تجربے کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور اگلے وزیر اعظم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments