لڑکیوں سے فون لے کر فرار ہونے والے ملزم کا سہولت کار گرفتار

 لڑکیوں سے فون لے کر فرار ہونے والے ملزم کا سہولت کار گرفتار

کراچی(آئی این پی)گڈاپ ٹاؤن میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم بابر کے سہولت کار اور ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ منیجر سلمان کا اصل نام بابر ہے جو تاحال مفرور ہے ، ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، ملزم نے سب کو اپنا نام سلمان بتا رکھا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم بابر موبائل سم بھی کسی اور کے نام کی استعمال کرتا تھا۔واضح رہے کہ 30 ستمبر کو گڈاپ سٹی میں ملازمت کا جھانسا دے کر 59 لڑکیوں کو فارم ہاؤس بلایا گیا تھا، لڑکیوں سے ایونٹ کے نام پر کہا گیا تھا کہ ان کا انٹرویو کیا جائے گا۔ گڈاپ فارم ہاؤس فراڈ، نوکری اور ٹریننگ کا جھانسا دے کر ملزمان 59 لڑکیوں کے فون لے کر فرارہوگیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...