پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 9ملزمان گرفتار

پولیس اہلکاروں پر حملے  میں ملوث 9ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور پولیس پوسٹ پر توڑ پھوڑ کے واقعے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات صائمہ پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکار اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق بعد ازاں مذکورہ ملزمان شعیب اور گل زمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اچانک پولیس پوسٹ پر دھاوا بول دیا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عامر علی اور عتیق کلوڑ زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان گل زمان، شعیب، زاہد، خالد، شاہد، وحید علی، علی مراد، باہر شاہ اور نظام کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...