بیوٹیشن کورس کے امتحانی نتائج کا اعلان

 بیوٹیشن کورس کے امتحانی نتائج کا اعلان

کراچی (این این آئی) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے سیکنڈ ٹرم شارٹ کورس بیوٹیشن امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس میں کامیابی کا مجموعی تناسب 84.09 فیصد رہا۔

ترجمان ٹیکنیکل بورڈ زوہیب احمد خان کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 220 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 185 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔امتحانی نتائج کے مطابق روز بیوٹی کالج پاکستان، گلشنِ اقبال کراچی کی طالبہ سیدہ قرۃ العین عابدی نے 300 میں سے 247 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یونیورسل بیوٹی اکیڈمی اینڈ سیلون، گلستانِ جوہرکی صفا نے 300 میں سے 244 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر روز بیوٹی کالج پاکستان، گلشنِ اقبال کی نازیہ کنول اور زیڈ وی ایم جی رنگون والا کمیونٹی سینٹر کی نیہا عامر چغتائی نے حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...