پنگریو:سید سمن سرکار کے عرس ومیلے کی تقریبات کا افتتاح
سخت سکیورٹی، زائرین کی بڑی تعداد میں آمد، وزیر اوقاف نے چادر چڑھائیسندھ اولیا کی دھرتی، بزرگان دین نے امن کا درس دیا، ایاز شاہ شیرازی
پنگریو (نمائندہ دنیا) معروف صوفی بزرگ سید سمن سرکار کے 95ویں سالانہ عرس اور میلے کی تقریبات کا سرکاری افتتاح صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امورسندھ ریاض شاہ شیرازی نے درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، جبکہ زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ارباب امیر امان اللہ نے بھی درگاہ پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء کرام کی سرزمین ہے، جہاں کے بزرگانِ دین نے ہمیشہ امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا ہے ۔ اولیاء کرام کی درگاہیں روحانی فیض اور رہنمائی کے مراکز ہیں، جہاں عقیدت مندوں کو سکون اور رہنمائی ملتی ہے ۔ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ محکمہ اوقاف درگاہوں پر آنیوالے زائرین کی مشکلات دور کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ اس کے ساتھ درگاہوں پر ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کیونکہ اپنی ثقافت سے وابستگی قوموں کی شناخت اور تشخص کی بنیاد ہوتی ہے ۔ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں، وہ دنیا میں اپنا مقام اور پہچان کھو بیٹھتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments