طبی عملے کی بیرونِ ملک ملازمت برین ڈرین نہیں، سعید غنی

طبی عملے کی بیرونِ ملک ملازمت برین ڈرین نہیں، سعید غنی

ملکی معیشت کو سہارا دینے اور زرمبادلہ میں اضافے کا ذریعہ بھی بن سکتا نجی نرسنگ اسکول کاکانووکیشن ،600 نرسنگ گریجویٹس میں اسناد تقسیم

کراچی (این این آئی)وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹرز اور نرسز کی شدید ضرورت ہے ، اس لیے ملک میں صحت کے شعبے سے وابستہ افرادی قوت تیار کرنے والے تعلیمی اداروں کی سرپرستی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کے بعد ڈاکٹرز اور نرسز کا بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانا محض برین ڈرین نہیں، بلکہ یہ ملکی معیشت کو سہارا دینے اور زرمبادلہ میں اضافے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوہورائزن انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور سواستو اسکول آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے چھٹے مشترکہ کانووکیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں دونوں اداروں کے 600 نرسنگ گریجویٹس کو اسناد دی گئیں، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔سعید غنی نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ دیگر شعبوں سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی صرف مالی نقصان کا باعث نہیں بنتی بلکہ اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں طبی اور نرسنگ عملے کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ عوام کو صحت کی مناسب سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ پاکستان کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ڈاکٹرز اور نرسز کی طلب سے بھی فائدہ اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...