مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، لڑکی سمیت 7 زخمی

 مسافر کوچ الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، لڑکی سمیت 7 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ حب ریور روڈ نیول گیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے مسافر کوچ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور لڑکی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعیدآباد تھانے کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ نیول گیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے مسافر کوچ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائی جاری ہے ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایدھی اور چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 45 سال کے قریب ہے تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 38 سالہ عبدالواحد ولد خمیسہ، 60 سالہ اظہر ولد غلام یاسین، 27 سالہ عمران ولد مختیار احمد، 40 سالہ محمد ارشد ولد عبدالعزیز، 20 سالہ محمد خلیل ولد ارشد، 17 سالہ سامعیہ دختر خدا بخش اور 21 سالہ یاسین ولد خدا بخش شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...