ملزم حسام کاظمی 6روزہ جسمانی ریمانڈ پراین سی سی آئی اے کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 44 لاکھ 50 ہزار ہتھیانے اور نجی ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسام کاظمی کو عدالت نے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن کی عدالت میں این سی سی آئی اے نے ملزم کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے شادی کے لئے رشتوں کی آن لائن ایپ کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا اور شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے کی یقین دہانی کرا کے رقم وصول کی، جبکہ بعد ازاں نجی ویڈیوز کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل بھی کیا۔ تفتیشی افسر نے موبائل فون کی برآمدگی، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے اور ممکنہ سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments