یونین کی بحالی کیلئے طلبہ کو منظم جدوجہد کرنا ہوگی، سمیرالحق

 یونین کی بحالی کیلئے طلبہ کو منظم جدوجہد کرنا ہوگی، سمیرالحق

کراچی(سٹی ڈیسک)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیاجس سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سید محمد سمیرالحق نے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے میں طلبہ کی مؤثر نمائندگی، ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے ، تاہم بدقسمتی سے 1984ء میں طلبہ یونین پر عائد کی جانے والی پابندی آج تک برقرار ہے ۔سید محمد سمیرالحق نے کہا کہ یونین کی بحالی کیلئے طلبہ کو منظم جدوجہد کرنا ہوگی،ماضی میں طلبہ یونین فعال تھی تو طلبہ کو اپنے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم میسر تھا۔ طلبہ یونین پر پابندی کے باعث طلبہ کی اجتماعی نمائندگی متاثر ہوئی ہے اور جامعات میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر اور منتخب فورم کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...