انشورنس کمپنی سے تنازع، کے پی ٹی دعوے پرعمل کی درخواست منظور

انشورنس کمپنی سے تنازع، کے پی ٹی دعوے پرعمل کی درخواست منظور

70 لاکھ 38 ہزار بنیادی رقم ادائیگی کی انشورنس کمپنی، ایگریکلچر ڈویلپمنٹ ذمہ دار ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نجی انشورنس کمپنی میں 1981 سے زیرالتوا ادائیگی کے تنازع میں سینئر سول جج جنوبی کی عدالت نے کے پی ٹی کے دعوے پر عمل درآمد کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے قرار دیا کہ 70 لاکھ 38 ہزار روپے بنیادی رقم کی ادائیگی کی ذمہ دار انشورنس کمپنی اور سندھ ایگریکلچر ڈویلپمنٹ ہے ، جبکہ اضافی رقم اور مارک اپ کی ادائیگی ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کے ذمے ہے ۔ عدالت نے 1981 سے اب تک مارک اپ کی ادائیگی کا بھی حکم دیا اورقرار دیاکہ انشورنس کمپنی کی جانب سے 2کروڑ 70 لاکھ روپے کی بینک گارنٹی کودعوے کی مکمل ادائیگی تصور نہیں کیا جاسکتا۔

واجب الادا رقم ادا نہ کرنے کی صورت جائیداد یابینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا جائیگا۔ کے پی ٹی کی وکیل نسیمہ منگریو کے مطابق واجب الادا رقم مارک اپ سمیت دو ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے ۔ وکیل کے مطابق فریقین کے درمیان ستمبر 1979 میں 12 انچ کا کٹر سکشن ڈریجر ظفرکرائے پردینے کا معاہدہ ہوا، جس کے تحت ڈریجر کو پپری تھرمل پاور اسٹیشن کی سائٹ پرڈریجنگ کا کام کرنا تھا۔ معاہدے کے تحت ڈریجر اور معاون آلات کی انشورنس لازمی تھی اور نقصان یا مکمل تباہی کی صورت میں 70 لاکھ 38 ہزار  کی انشورنس مقرر کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...