حیدر آباد:جرائم پیشہ 3افغان شہریوں سمیت 9ملزم گرفتار
چھینا گیا سامان برآمد، نظر محمد، گل نورزئی، عبدالرحمن کیخلاف فارن ایکٹ مقدمہ درج
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پولیس کی مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت 9ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلئے ، جبکہ حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں چوری و چھینے گئے موبائل فونز، خام مال مین پوری، اسلحہ اور شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق اے سیکشن پولیس نے اکبری قبرستان کے قریب کارروائی میں ملزم محمد اویس راجپوت کو گرفتار کرکے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، گرفتار ملزم سے چوری و چھینے گئے 8 عدد ٹچ اسکرین موبائل فونز، 15 عدد کیپیٹ موبائل فونز کل 23 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے ، گرفتار ملزمان کی شناخت نظر محمد افغانی، گل محمد نور زئی افغانی پٹھان، عبدالرحمان افغانی پٹھان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 486/2026 زیر دفعہ 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش نعیم عرف مرلی ملک کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کینٹ پولیس نے منشیات فروش کاشف مرزا کو گرفتار کرکے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔بھٹائی نگر پولیس نے جامشورو پل کے قریب خام مال مین پوری سپلائر صفیان خام کو گرفتار کرکے گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بلدیہ پولیس نے منشیات فروش لکھمیر مستوئی کو گرفتار کرکے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔پبن پولیس نے منشیات فروش بنام رضوان بھرگڑی کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments