کوٹری میں نوجوان قتل، لاش فلائی اوور پررکھ کرورثا کا احتجاج
عدالت پیشی پربرفت، باریجو برادریوں میں گولی چلی، دل شیر برفت جاں بحقمیرپور خاص میں بچوں کے تنازع پربھائی نے بہن قتل کردی، ملزم فرار ہوگیا
جامشورو، میرپور خاص (نمائندگان) جامشورو اور کوٹری میں 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ کوٹری میں برفت اور باریجو برادریوں کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا۔ عدالت پیشی کے دوران دونوں برادریوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں برفت برادری کا نوجوان دل شیر ولد جعفر برفت جاں بحق ہوگیا، جبکہ دونوں برادریوں کے مجموعی طور پر چار افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، مقتول کے ورثاء نے لاش کو کوٹری فلائی اوور پر رکھ کر دھرنا دے دیا۔ فائرنگ اور نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ دونوں برادریوں کے افراد کی بڑی تعداد جمع ہونے سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ادھر میرپور خاص کے علاقے کھان میں واقع گاؤں حاجی علی ڈنو مری میں مبینہ حاجی خان مری نے اپنی بہن فرزانہ مری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیا، اس حوالے سے کھان تھانے کے ایس ایچ او جاوید حیات پنہور نے بتایا کہ مقتولہ کے والد بھورو مری کے مطابق وہ شہر گئے ہوئے تھے کہ اس دوران گھر میں ان کے بیٹے حاجی خان اور بیٹی فرزانہ کے درمیان بچوں کے معاملے پر تلخ کلامی ہوگئی، جس پر مشتعل ہوکر بیٹے نے اپنی بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments