پڈعیدن:بدعنوانی، رشوت وصولی کے الزام پر2پولیس اہلکار معطل
پڈعیدن (نمائندہ دنیا)ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو نے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت ایکشن لیتے ہوئے۔۔۔
دو اہلکاروں ٹریفک سارجنٹ مشتاق سولنگی اور ہیڈ محرر زاہد علی گبول کو تنزلی کے بعد معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے اس واقعے کی شفاف انکوائری کے لیے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) نوشہرو فیروز محمد موسیٰ ابڑو کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے ۔ ایس ڈی پی او کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تین دن کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ جمع کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments