منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت متعدد ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ خواجہ اجمیر نگری میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے بخت بہادر نامی ملزم کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس برآمد کی۔ زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان علی محمد، محمد ساجد اور محمد حسن کو گرفتار کرکے پستول، دو چھینے گئے موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5-C/1 میں فائرنگ سے زخمی سمیر مسیح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دو افراد زخمی سمیر کو موٹر سائیکل سے اتار کر رکشے کے ذریعے اسپتال بھجوانے کا کہہ کر فرار ہوگئے ، جن کی تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments