فرنیچر مارکیٹ آتشزدگی، متاثرہ تاجروں کو ریلیف دیاجائے ، حلیم عادل شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ آگ نے دکانداروں کا روزگار چھین لیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر مالی امداد کا اعلان کیا جائے ، دکانداروں کو فوری ریلیف اور معاوضہ فراہم کرنے کے ساتھ کاروبار کی بحالی کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments