ٹی ایم سی بلدیہ کے 250 سے زائد ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانی

ٹی ایم سی بلدیہ کے 250 سے زائد ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانی

کراچی(این این آئی)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) بلدیہ کے چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو روزگار فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور کسی ملازم کو بے روزگار کرنا ہماری پالیسی نہیں۔

 ملازمین کے سروس پروفائل اور بینک اسٹیٹمنٹس کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد 250 سے زائد ملازمین کی ماہوار تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔ اب تک 50 سے زائد ملازمین کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ان کی تنخواہیں جاری کی جاچکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...