کھوڑی گارڈن و جوڑیا بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

کھوڑی گارڈن و جوڑیا بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی(اے پی پی)اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اسامہ بن اشرف کی زیر نگرانی جمعہ کو انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات مافیا کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا اور جوڑیا بازار اور کھوڑی گارڈن سے تین ٹرکوں کاسامان بھی ضبط کیا گیا جبکہ غیر قانونی کانٹرز،اسٹالزاور کیبنز موقع پر ہی مسمار کردیے گئے۔

انسداد تجاوزات آپریشن میں مقامی پولیس اور ٹاؤن انتظامیہ بھی شامل تھی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے کہا کہ جوڑیا بازار اور کھوڑی گارڈن شہر کی اہم مارکیٹوں میں شامل ہیں ،اس لیے اسکو تجاوزات سے کلیئر کرنا اولین ذمہ داری ہے ، یہ تجاوزات شہریوں کے لیے ایک عذاب بن چکی تھیں، آرام باغ کی معروف سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سروس روڈز پر انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ مافیانے بڑی بڑی تجاوزات قائم کررکھی تھیں جسکو ختم کرنا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ پورے آرام باغ میں ٹریفک کی روانی کیلئے آپریشن جاری رہے گااورعوامی گزرگاہوں کی بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...