شہر میں بھتہ خوری سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

شہر میں بھتہ خوری سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

سرکاری اعداد وشمار میں بھتہ خوری کے واقعات کم ہوئے ، ڈاکٹر سمیع اللہ سومروگزشتہ سال 178رواں سال 136کیسز کی تفتیش ہوئی، وضاحتی بیان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، سی آئی اے کراچی نے شہر میں بھتہ خوری کے واقعات میں 100 فیصد اضافے سے متعلق سوشل میڈیا اوربعض اخبارات میں گردش کرنیوالی خبروں کوحقائق کے منافی اوربے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھتہ خوری مقدمات میں اضافہ نہیں بلکہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ایس ایس پی ایس آئی یو، سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق سال 2025 اور 2026 کے تقابلی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھتہ خوری کے زیرِتفتیش مقدمات کی تعداد میں کمی آئی۔

سال 2025 میں بھتہ خوری کے 178 مقدمات کی تفتیش کی گئی، جبکہ 2026 میں یہ تعداد کم ہو کر 136 رہ گئی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 مقدمات کی کمی ریکارڈ کی گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ بھتہ خور عناصر کیخلاف پولیس کارروائیوں میں بھی تیزی آئی ہے ۔ سال 2025 کے دوران پولیس مقابلوں میں 6مبینہ بھتہ خورملزمان ہلاک ہوئے تھے جبکہ سال 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی۔ اسی طرح سال 2025 میں پولیس مقابلوں کے دوران 16 بھتہ خور ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ رواں سال یہ تعداد 25 ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...