ورلڈ کلچر فیسٹیول، 9 ممالک کے فنکاروں کی نمائش میتھڈ اینڈ میڈنیس کا افتتاح
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026 کے دوسرے روز ثقافتی میلے کی پہلی بین الاقوامی نمائش میتھڈ اینڈ میڈنیس کا باقاعدہ افتتاح میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مشترکہ طور پر کر دیا۔
احمد پرویز آرٹ گیلری میں منعقدہ اس نمائش میں پاکستان سمیت کینیا، یو اے ای، ایتھوپیا، بنگلہ دیش، جرمنی، ایران، سویڈن اور سنگاپور کے 12 بین الاقوامی اور 14 پاکستانی فنکاروں کے شاہکار فن پارے رکھے گئے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دنیا بھر سے آئے فنکاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 150 ممالک سے ایک ہزار سے زائد فنکاروں کی میزبانی کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments