پنکی کیخلاف مقدمات منتقل کرنے کی درخواست

پنکی کیخلاف مقدمات منتقل  کرنے کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی، وکیل صفائی اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

 سرکاری وکیل نے ملزمہ کے خلاف تینوں مقدمات منشیات کی خصوصی عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔ سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم ہوچکی ہیں، اس لیے مقدمات کی مزید سماعت متعلقہ خصوصی عدالت میں ہونی چاہیے ۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر بھی دلائل دیے جائیں گے ۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں منشیات کے تین مقدمات درج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...