کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 9ملزمان کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ

کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 9ملزمان کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ

شارع فیصل سے 273ملزم پکڑے گئے تھے ، 18سالسے کم عمرکی ضمانتویڈیو لنک سے پیشی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا دیگر ملزم جیل بھیجنے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے شارع فیصل پر غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار 273 ملزمان میں سے 9 مرکزی ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں دے دیا جب کہ 18 سال سے کم عمر ملزمان اور خواتین کو 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ گرفتار 273 ملزمان کو کال سینٹر میں ہی رکھا گیا ہے کیوں کہ محکمہ داخلہ نے کال سینٹر کو سب جیل قرار دیا ہے ۔ عدالت کے احکامات پر ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، 9 اہم ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے جب کہ دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ۔ وکیل صفائی شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار ملزمان میں 70 سے زائد کم عمر بچے اور 80 سے زائد خواتین شامل ہیں، مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں، اس لیے خواتین اور کم عمر ملزمان کو رہا کیا جائے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کردیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...