آئی آرایل کانفرنس، آؤٹ آف ہوم رہنما، اشتہاری صنعت کا اجتماع

آئی آرایل کانفرنس، آؤٹ آف ہوم رہنما، اشتہاری صنعت کا اجتماع

صنعتی مستقبل، نئے رجحانات، معلومات تبادلے ، باہمی تعاون کے امور پراہم گفتگوتخلیقی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی، برانڈز کے مؤثر رابطوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا

کراچی(سٹی ڈیسک)اشتہاری اور مارکیٹنگ کی صنعت کااہم اجتماع آئی آرایل کانفرنس 2026 کراچی میں منعقد ہوا، جس میں اشتہاری، مارکیٹنگ اورمیڈیا انڈسٹری کے 325 سے زائد مندوبین، عالمی آؤٹ آف ہوم، انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں صنعت کے مستقبل، نئے رجحانات، معلومات کے تبادلے ، باہمی تعاون پراہم گفتگو ہوئی۔ کانفرنس کاباضابطہ افتتاح میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹام برج نے مشترکہ کیا۔ کائنیٹک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن شیخ نے بھی مقامی اور عالمی صنعت سے وابستہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے اورپاکستان کی آؤٹ آف ہوم انڈسٹری کی ترقی، فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ورلڈ آؤٹ آف ہوم آرگنائزیشن کے صدر ٹام گوڈارڈ نے کہاکہ میں کانفرنس کے مقررین اور پینلسٹس کے معیار، پیشہ ورانہ مہارت اورفکری پختگی سے متاثر ہوا۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ آؤٹ آف ہوم انڈسٹری سے وابستہ تمام شعبے ، بشمول میڈیا اونرز، میڈیا ایجنسیاں، مارکیٹرز ایک جگہ جمع ہوئے ۔ ورلڈ آؤٹ آف ہوم آرگنائزیشن کے پاکستان میں ایمبیسیڈر احسن شیخ نے کہا کہ آئی آرایل 2026 پاکستان کی آؤٹ آف ہوم انڈسٹری کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔کانفرنس میں پاکستان اوربیرون ملک سے تعلق رکھنے والے ممتاز مقررین نے شرکت کی، جن میں سینئر انڈسٹری پروفیشنلز، مارکیٹنگ لیڈرز اورمعروف اداروں کے نمائندے شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...