گلشن اقبال میں آتشزدگی، 10سے زائد جھگیاں اور 2رکشے خاکستر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال بلاک تیرہ سی میں خالی پلاٹ پر قائم جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کے دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں ،تقریبا ایک گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ حکام ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق آگ سے متاثر ہو کر دس سے زائد جھگیاں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ خالی پلاٹ پر کھڑے پانچ سے چھ ٹھیلوں اور دو رکشوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments