عوامی خدمت ایک عظیم مقصد اور قومی ذمہ داری ،ناصر حسین شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
عوامی خدمت محض ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد، قومی ذمہ داری اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کا نام ہے ، سرکاری افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض پختہ یقین، عزم، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں، فیصلے کرتے وقت قومی مفاد اور عوامی ضروریات کو ہمیشہ مقدم رکھیں اور کسی خوف، دباؤ یا ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments