ٹیکسٹائل مل مزدوروں کی برطرفی جماعت اسلامی کی مذمت

 ٹیکسٹائل مل مزدوروں کی برطرفی جماعت اسلامی کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں الکرم ٹیکسٹائل مل انڈسٹریل ایریا کورنگی کے برطرف شدہ مزدوروں کے وفد نے ملاقات کی۔۔

 اور فیکٹری سے 200ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد میں مرد و خواتین ملازمین بڑی تعداد میں شامل تھے ۔منعم ظفر نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملازمین کی اچانک اور بلا جواز برطرفی کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کی بحالی کیلئے قانونی معاملات پر وکلا سے مشاورت سمیت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ 200ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے اچانک ملازمت سے برطرف کرنا ظلم اور مزدوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کو بے روزگار کرکے ان کے گھروں کے چولہے بجھا دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...