شہری سے 1کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے ، متاثرہ شخص زیر حراست

 شہری سے 1کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے ، متاثرہ شخص زیر حراست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزری میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے ایک کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے ، پولیس نے غیرملکی خاتون کی شکایت پر متاثرہ شخص کو حراست میں لے لیا۔۔

۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ملکی خاتون کا ملازم ہے ، غیر ملکی خاتون اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہے ، واقعہ مشکوک ہے ، خاتون نے کم رقم بینک سے نکالنے کا کہا تھا، متاثرہ شہری کے بیان کی ویریفکیشن کی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک سے تین کروڑ 75 لاکھ روپے نکلوائے تھے ، موٹرسائیکل سوار ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری بار بار اپنے بیانات تبدیل کر رہا ہے ، ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے ، بعد میں تین کروڑ 75 لاکھ روپے لوٹنے کا بتایا، بینکوں سے ویریفکیشن جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...