لیاری ندی میں گر کر تین سالہ بچہ لاپتہ، تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

لیاری ندی میں گر کر تین سالہ بچہ لاپتہ، تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ سے گزرنے والی لیاری ندی میں مبینہ طور پر تین سالہ بچہ گر کر لاپتہ ہوگیا۔۔

واقعہ بدھ کی شام پیش آیا۔ سہراب گوٹھ جنت گل ٹاؤن کا رہائشی تین سالہ شاہد مبینہ طور پر لیاری ندی میں گر کر لاپتہ ہوا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ لاپتہ شاہد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ اور دیگر فلاحی اداروں کی بحری خدمات کی ٹیموں نے لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ندی میں کچرے کے انبار ہونے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم بچے کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...