جامشورو:بستی تھانے پرچھاپہ، حبس بیجا میں رکھا شخص بازیاب

جامشورو:بستی تھانے پرچھاپہ، حبس بیجا میں رکھا شخص بازیاب

جامشورو (نمائندہ دنیا)سول جج جامشورو نے شہری کی غیر قانونی حراست کی درخواست پر تھانہ بستی پر اچانک چھاپہ مار کر حبسِ بے جا میں رکھے ایک شخص کو بازیاب کرا لیا۔

 چھاپے کے دوران عدالتی ٹیم نے تھانے کے مختلف حصوں اور لاک اپ کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں وہاں غیر قانونی قید شہری پرویز خان لغاری کو برآمد کر کے بازیاب کرا لیا گیا۔ شہری کی گرفتاری یا حراست کے حوالے سے کوئی قانونی جواز یا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ سول جج نے موقع پر ہی تھانے کا روزنامچہ اور دیگر متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کی اور غیر قانونی حراست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں اور افسران کو عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...