میرپور خاص:سودخور کے ظلم کاستایا شہری پریس کلب پہنچ گیا

میرپور خاص:سودخور کے ظلم کاستایا شہری پریس کلب پہنچ گیا

سود، اصل رقم واپسی کے باوجود ساڑھے چھ تولہ سونا مانگا جارہا، رونق علی3سال قبل بیٹے کے علاج کیلئے ساڑھے 3لاکھ لئے ، سونا گروی رکھوایا تھا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)کوٹ غلام محمد کے رہائشی رونق علی راجپوت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً تین سال قبل اپنے بیٹے کے علاج کیلئے انہوں نے اپنے رشتہ دار عامر غوری سے ساڑھے تین لاکھ روپے لئے تھے جس کے عوض ساڑھے چھ تولہ سونے کے زیورات گروی رکھوائے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ تقریباً دو سال تک ماہانہ 20 ہزار روپے بھی ادا کرتے رہے ، تاہم اب وہ اصل رقم ساڑھے تین لاکھ روپے واپس کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کے باوجود متعلقہ شخص ان کے سونے کے زیورات واپس نہیں کر رہا، انہوں نے بتایا کہ رقم اور زیورات کے لین دین کے حوالے سے کوئی تحریری معاہدہ یا چیک موجود نہیں تاہم سونا باہمی رضامندی سے گروی رکھا گیا تھا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ضرورت پڑنے پر رقم واپس کرکے اپنے زیورات حاصل کر سکتے ہیں۔

اب مطالبے پر مقدمات میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، رونق نے مزید بتایا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے پولیس سے بھی رجوع کرچکے ہیں اور درخواستیں جمع کرانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی غریب اور پریشان ہیں ان کے دو بیٹے انتقال کر چکے ہیں جبکہ ایک اور بیٹا بھی شدید بیمار اور زیر علاج ہے جس کے علاج کے اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے مشکل ہو رہا ہے ، متاثرہ شہری نے بتایا کہ انہوں نے آئی جی سندھ کو بھی تحریری درخواست دی ہے ، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...