حیدر آباد: 21ماہ کی تنخواہ، واٹر کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال

حیدر آباد: 21ماہ کی تنخواہ، واٹر کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال

دوپہر 11سے سہ پہر 3بجے تک کام نہیں کیا، لطیف آباد پمپنگ اسٹیشن پردھرناملازمین کوبھوک، بیماری، افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا، رہنما

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونینCBAکے اعلان کے مطابق دوسرے روز بھی ملازمین کی 21 مہینے کی تنخواہوں، پنشن اور 2022سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بقایاجات ادا نہ کئے جانے کے خلاف لطیف آباد سیوریج اور واٹر سپلائی کے ملازمین نے 11بجے دن سے دوپہر 3 بجے تک کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن یونٹ نمبر9 پر دھرنا دیا اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی 21ماہ کی تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز یونین کے چیئرمین اعجاز حسین ، جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی، عبد الحمید ، معراج الدین اور جاوید بھٹی نے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی نااہلی اور واٹر اینڈ سیوریج سسٹم سے نا واقفیت کی وجہ سے یہ ادارہ شدید مالی بحران میں مبتلا ہے جس سے اس شعبے کے ملازمین بھوک بیماری اور افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں موجود سندھ کے سرکاری اداروں پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد ماہانہ سندھ کے سالانہ بجٹ میں گزشتہ چار سال سے منظور کراتے رہے ہیں مگر کارپوریشن کی انتظامیہ اور ادارہ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین بجٹ میں منظور کئے جانے والی رقم لانے میں نا کام ہونے سے ملازمین فاقہ کشی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ تنخواہوں،پنشن کی ادائیگی کو جلد ممکن بنایا جائے ، ورہ ہڑتال کا دائرہ بڑھا دینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...