عمرکوٹ:بینظیر سپورٹ پروگرام میں رقوم کی ادائیگی معطل

عمرکوٹ:بینظیر سپورٹ پروگرام میں رقوم کی ادائیگی معطل

ضلع میں ڈیوائس ہولڈرز کی من مانیاں، متاثرہ خواتین کااحتجاج، دھرنا بھی دیا

عمرکوٹ (نامہ نگار)ضلع بھر میں ڈیوائس مالکان کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں،کنری شہر میں غیرقانونی کٹوتی سے روکنے پر مستحق خواتین کو امدادی رقوم کی ادائیگی روک دی گئی۔ متاثرہ خواتین نے مین امریکن چوک پر احتجاج کیا اوردھرنا دیا، جس سے میرپورخاص،عمرکوٹ سمیت مختلف شہروں کو آنے جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی، اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع مختلف خواتین نے بتایاکہ ڈیوائس مالکان فی کس 2500روپے غیرقانی کٹوتی کررہے ہیں، شکایت کرنے پر انہوں نے رقوم کی ادائیگی روک دی، جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے دیگر بدعنوان ڈیوائس مالکان انفرادی طورپردیہی علاقوں میں سرگرم ہیں اوروہ امدادی رقم سے فی کس 2500روپے غیرقانونی کٹوتی کررہے ہیں۔

اطلاع ملنے ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کنری نے ایک ڈیوائس مالک سے رقوم کی ادائیگیوں کاسلسلہ بحال کرایا مگرایک ڈیوائس خواتین کی تعدادکے حساب سے ناکافی ہے ، ذرائع کے مطابق عمرکوٹ ضلع بھرمیں کل 01 لاکھ 14 ہزار 07سو37 مستحق خواتین رجسٹرڈ ہیں، فی کس 2500سوروپے کے حساب سے مجموعی 28 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائدرقم جمع کی جاتی ہے ، اس ضمن میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے دورہ عمرکوٹ کے دوران شفاف ادائیگی کے دعوے کئے تھے مگر صورتحال مزید ابتر ہے ،تاہم مستحق خواتین نے وزیر اعظم پاکستان سمیت بالاافسران سے نوٹس لینے ، کٹوتی کاسلسلہ بندکرانے اورملوث بدعنوان افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...