پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،28 مقابلے ،زخمی ڈاکوؤں سمیت 47 گرفتار

پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں،28 مقابلے ،زخمی ڈاکوؤں سمیت 47 گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 28 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 30 زخمی ڈاکوؤں سمیت 47 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 37 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 1 کار، 1 رکشہ اور 21 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 840 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 35 کلو 640 گرام چرس، 8 کلو 745 گرام آئس،کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 119 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...