ایرانی پٹرول وڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز حکام نے ایرانی پٹرول اور ڈیزل سے لوڈ دو ٹینکر قبضے میں لے لیے ۔کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں کسٹمز کی انٹیلی جنس اور آپریشنز ٹیم نے حصہ لیا۔
کسٹمز حکام نے غنی چورنگی، گلبائی پل سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل سے بھرے دو ٹینکر قبضے میں لیے ۔ کارروائی کے دوران ریفائنری کی جعلی ان وائس بھی برآمد ہوئی۔کسٹمز حکام کے مطابق دونوں ٹینکرز سے 15513 لٹر ایرانی پٹرول اور 39550 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے پٹرول، ڈیزل اور ٹینکرز کی کل مالیت 50.51 ملین ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments