آرٹس کونسل:ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بچوں کاتھیٹر ودیگر پروگرام

آرٹس کونسل:ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بچوں کاتھیٹر ودیگر پروگرام

یونانی فنکارہ کی فائن آرٹس ورکشاپ ،شرکاء کو واٹر کلر پینٹنگ کی عملی تربیت دی فنکاراؤں نے فیسٹیول میں نئے رنگ اور خوبصورتی کا اضافہ کیا ،صدرمحمد احمد شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے 19ویں روز بچوں کے دلکش تھیٹر پلے ‘‘The Treasure Hunt’’، فائن آرٹس، خطاطی، ہپ ہاپ ڈانس اور گٹار کی خصوصی تربیتی ورکشاپس، SOC Films کے زیرِ اہتمام ‘‘Women Filmmakers’’کے تحت 8 فلموں کی اسکریننگ، پاکستانی تھیٹر پلے ‘‘وقت تھم سا گیا’’اور جنوبی کوریا کے میوزیکل گروپ nuMori کے پروگرام ‘‘REWIRED’’ سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ 19ویں روز کا آغاز بچوں کے دلچسپ تھیٹر پلے ‘‘The Treasure Hunt’’سے کیا گیا جسے معروف ہدایت کار و مصنف حسن ملک نے تخلیق کیا۔ بڑی تعداد میں بچوں نے تھیٹر پلے میں شرکت کی۔

فیسٹیول میں یونان سے تعلق رکھنے والی ماہر فنکارہ Sofia Maria Xenaki کی فائن آرٹس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے شرکاء کو واٹر کلر پینٹنگ کی عملی تربیت دی۔ ورکشاپ کے دوران مصوری میں ہونے والی عام غلطیوں سے بچنے ، رنگوں کے بہتر استعمال اور ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے طریقے بتائے گئے ۔ فنکارہ نے نمونہ پینٹنگ کے ذریعے شرکاء کو عملی مشق بھی کروائی جس میں آرٹ کے طلباء اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ دونوں فنکاراؤں نے فیسٹیول میں بہت سے نئے رنگ اور خوبصورتی کا اضافہ کیا ہے ۔ اب یہ تعلق ہمارے ادارے اور آپ کے خاندان کے درمیان طویل عرصے تک قائم رہنے والا رشتہ بن چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...